Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیغام پاکستان نے دہشت گردی کی کمر کو توڑی جس سے دشمن کے عزائم کو نقصان پہنچا، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

پیغام پاکستان نے دہشت گردی کی کمر کو توڑی جس سے دشمن کے عزائم کو نقصان پہنچا، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام "پیغام پاکستان” کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے،پاکستان اللہ تعالی کے حکم سے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا،وطن عزیز پاکستان کو بنانے میں لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے اور قربانیاں پیش کیں اور پاکستان معرض وجود میں آیا،وطن عزیز پاکستان میں قیام امن اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اسلام دین امن ہے جو ہمیں امن،اخوت،محبت،یکجہتی،بھائی چارہ،مذہبی ہم آہنگی اوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے،

 

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملتان شہر اولیا ہے محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے،آئیں اولیا کے پیغام امن و محبت کو لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں، پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا، ہم پاکستان میں دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،ہمارا دشمن بڑا چالاک،عیار اور مکار ہے،ہم دشمن کی چال کو سمجھتے ہیں،دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر انتشار پیدا کرکے کمزور کرنا چاہتا ہے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے،علما کرام منبرومحراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور پیغام پاکستان کے پیغام کو عام کریں،

 

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ افواج پاکستان سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں تمام مکاتب کے جید علما کرام ومشائخ عظام نے پاکستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اور مذہبی ہم آہنگی و پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پاک فوج صرف پاکستانی قوم کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا فخر ہے،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے بے مثال قربانیا ں پیش کی ہیں جسے پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،علما کرام اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مولانا سید محمدعبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین و غزہ میں قتل عام کر رہا ہے،اسرائیل غزہ میں جو انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اس کے ظلم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،اسرائیل غزہ میں الشفا اور القدس ہسپتالوں اور غزہ کے معصوم بچوں و خواتین پر مسلسل بمباری کر رہا ہے،اقوام متحدہ،او آئی سی اور یورپی یونین اسرائیلی جنگ بندی کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے،فلسطین و غزہ میں خوراک،ادویات اور امداد پہنچانے کیلئے راستوں کو انسانی ہمدردی کیلئے کھولا جائے،زخمیوں کے علاج اور خوراک کی قلت دور کرنا ہو گی،

 کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا جن میں مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی،بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہان،مولانا عبدالحق مجاہد،مولانا فاروق خان سعیدی،علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی،پیر سید ابو الحسن گیلانی،علامہ قاضی نادر حسین علوی،ملک خاور حسنین بھٹہ،مظہر جاوید،مخدوم عباس شمسی،سید اصغر عباس نقوی،حافظ محمد کاشف،مولانا محمد ابراہیم مہروی،مولانا ہارون ہاشمی،مولانا عبدالقادر رضوی،مولانا محمد عارف،مفتی حافظ حامد علی اعوان،پیر خضر حیات ساجد،مولانا محمد عبداللہ فرید،مولانا سیف اللہ خالد،مولانا حامد حامدی،علامہ ظفر حسین حقانی،مولانا جلیل الرحمن صدیقی،میا ں اجمل عباس،چوہدری مزمل،سید عبدالبصیر آزاد،عبدالخالق مرالی،ظفراللہ جان و دیگر حضرات شامل تھے، علماء کرام ، مشائخ عظام اور سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم و غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،آخرمیں فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More