گھوٹکی(نیوز پلس)ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے،،شہر سے جرائم کے خاتمے کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ایک انٹریو میں فرخ لنجار کا کہنا تھا کہ پولیس نے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،،،جس کی بدولت گھوٹکی شہر میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے اور عوام بھی پولیس کی کارکردگی سے کافی مطمعن ہے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور خلیج کو کم کیا جائے،،،،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم میں مکمل کنٹرول اسی صورت ممکن ہے جب تک عوام پولیس کا ساتھ نہ ہو،،،اسی مقصد کے لئے میں عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے تک پولیس اپنا کام کرتی رہے گی،،،،ادھر پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار سے متعلق کہنا تھا کہ فرض لنجار جب سے گھوٹکی میں تعینات ہوئے ہیں تب سے شہر میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،،جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان کے ٹھوس اقدامات سے عوام بھی خوش ہے،،،عوام کو تحفظ کا احساس ہوا ہے،،