Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کے لئے 7 آر ایس کا جامع روڈ پیش کیا ہے : سینیٹرشیری رحمان

سینیٹر شیریں رحمان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم 7 آر ایس ایکشن ایجینڈا کو اپنائیں اور ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھیں

سجاد الرحمن کھوکھر سے

 

پلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کے لئے 7 آر ایس کا جامع روڈ پیش کیا ہے : سینیٹرشیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شریں رحمن نے کہا ہے کہ میں نے پلاسٹک کی آلودگی  اور اثرات سے نمٹنے کے لئے 7 آر ایس کا ایک مامع روڈ میپ پیش کیا ہے ۔

اپنی پلاسٹک کی کھپت کو کم کر رکے ،پائیداری کے لئے پلاسٹک کی مصنوعات کو دوبارہ ڈیزائن اور استعمال کر کے اور موثری سائیکلنگ سسٹم کو نافذ کر رکے ہم ایک نمایاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پلاسٹک کے حوالے سے ذمہ داری لینا ، تحقیق میں سرمایہ کاری کرنا اور خاص طور پر اس چیلنچ سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کرنا اس عالمی کوشش کے اہم اجزاء ہیں۔

اس مقصد کے حصول کے لئے حکومتوں ، کاروباروں ، برادریوں اور افراد متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،

سینیٹر شیریں رحمان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم 7 آر ایس ایکشن ایجینڈا کو اپنائیں اور ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اس سیارے اور پاکستان کو پلاسٹک کی آلودگی سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More