Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخواہ میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کر دی

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا

پشاور (نیوز پلس)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا کورٹ کا مقصد خیبر پختونخوا کے بچوں کو پھرتیلا، اور اُن میں حساس اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کیں ہیں۔بچوں کی عدالتوں کا افتتاح پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مردان اور ایبٹ آباد میں کیا۔ جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 اور آئین پاکستان کے تحت مطلوب ہے۔پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عدالتوں سے متصل کمروں کو بچوں کے لیے آرام دہ ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کا ماحول بھی بچوں کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمروں کی دیواروں پر ہاتھ سے بنی تصاویر پینٹ کی گئی ہیں۔عدالت میں بنائے گئے کمروں میں بچوں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف شلف رکھے گئے ہیں جن پر بے شمار کھلونے اور کتابیں سجی ہوئی ہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے بچوں کی عدالتوں کے لیے ایڈیشنل سیشن ججز فریال ضیا مفتی اور سید افتخار شاہ کو تعینات کیا ہے۔ مزید یہ کہ 12 ایڈیشنل سیشن ججز اور 12 جوڈیشل مجسٹریٹس سمیت 4 سرکاری عہدیداروں اور 16 پراسیکیوٹرز سمیت 24 دیگر افراد کو بچوں کے حقوق اور بچوں کے انصاف سے متعلق خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مارچ میں قائم ہونے والی پہلی بچوں کی عدالت میں اب تک 243 مقدمات پر فیصلہ سنایا جا چکا ہے اور ان میں سے 10 مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More