Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لئے ٹکٹس کی فروخت جاری

شد ید گرمی کے باجود شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ برانچز سے میچز کی ٹکٹس لینے کے لئے پہنچ رہی ہے

کراچی (نیوز پلس)پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جار رہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بھی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کوریئر کمپنی کی مقرر کردہ برانچز سے میچز کی ٹکٹس لینے کے لئے پہنچ رہی ہے۔ تاہم با خبرذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹکٹ کی فروخت کا عمل سست روی سے جاری ہے۔کراچی میں ہورہی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کی قیمت بالترتیب 500، 1000، 2000 اور 3000 ہزار رکھی گئی ہے، جبکہ لاہور میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹس 500، 1500، 3000 اور 5000 روپے کے رکھے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More