راولپنڈی (نیوز پلس) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک ایران فورسز کی مشترکہ طور پر بارڈر پیٹرولنگ کرنے کی خبر غلط ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہو تو باہمی رابطے سے ہمیشہ متعلقہ فورسز اپنی اپنی حدود میں پیٹرولنگ کرتی ہیں۔یاد رہے کہ اس حوالے سے ایک قومی اخبار نے خبر شائع کی تھی۔