Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغان سر زمین سے دہشت گردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں، جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے،اسحاق ڈار

افغان سر زمین سے دہشت گردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں، جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے،اسحاق ڈار

 دوحہ میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نائب وزیراعظم کا ایکس پر بیان

اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحت سمت میں پہلا قدم ہے۔ایکس پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی لکھا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جا سکے، مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانا ضروری ہے۔

واضع رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ہیں جس میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More