Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، نیول چیف

پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا،  نیول چیف

پاکستان نیوی بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھی، وہ علاقوں تک محدود رہے ۔ ایڈمرل نوید اشرف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان نیوی بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، تاہم بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

 پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب سے خطاب میں اہم بحری تجارتی اور توانائی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا اسٹریٹیجک محلِ وقوع ایک مضبوط اور مؤثر بحری قوت کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پی این ملجم کلاس پی این ایس خیبر

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ مکمل طور پر تیار اور مستعد تھی، جبکہ بھارتی بحریہ نے پیش قدمی کے بجائے اپنے محفوظ علاقوں تک محدود رہنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور جدید ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے، جو دشمن کے اہم انفراسٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔

نیول چیف کے مطابق پی این ایس خیبر جیسے جدید جنگی جہازوں اور مستقبل میں ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت اور دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

آخر میں انہوں نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی ملکی سمندری حدود کے دفاع اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More