Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی جوابی کاروائی، بلوچ دہشتگردوں کے ایران میں موجود 7ٹھکانوں پر کامیاب حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی جوابی کاروائی، بلوچ دہشتگردوں کے ایران میں موجود 7ٹھکانوں پر کامیاب حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنچگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے جوابی کاراوئی کرتے ہوئے سیستان میں موجود بلوچ دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں پر کامیاب حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کا نام  "مرگ بر سرمچار” رکھا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج صبح پاکستان نے سیستان ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مربوط کارروائی کی، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

اس حوالے سے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کر دی ہے

ارنا کے مطابق آج صبح ہوئے ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے۔

اس حوالے سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی کا کہنا ہے کہ سروان شہر کے قریب صبح 4 بج کر 5 منٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

سروان شہر صوبے کے دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں 347 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جان بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More