Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے ۔ ولادی میر پٹن

گیس فراہمی کے حوالے سے ہونے والی یقین دہانی ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات میں کرائی

سمرقند (نیوزپلس) روسی صدر ولادی میر پٹن نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس فراہمی کے حوالے سے ہونے والی یقین دہانی ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات میں کرائی۔ ۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹن نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان تک گیس پائپ لائن کا بنیادی انفرا اسٹرکچر پہلے سے ہی موجود ہے۔
وزیراعظم میاں شہاز شریف کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئےامداد بھیجنے پر صدر شوکت مرزا یوف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔
میاں شہبا ز شریف نے دوران ملاقات کہا کہ دفاع ،سیکیورٹی ، تعلیم اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آزادانہ ویزہ نظام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو سہولت میسر آئے گی۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کے اندر فیلڈ مہم کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہونے والی ملاقات میں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
وزیر اعظم شہبازشریف سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر گریگوری نے بھی ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More