Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان- امریکا کا ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ

پاکستان- امریکا کا ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ

پاک امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین مذاکرات کا دور منعقد ہوا

پاکستان اور امریکا نے ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ ہے

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے دہشت گردی کی ہر شکل کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے )، داعش، خراسان اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر زور دیا۔

 امریکا نے دہشت گردی عناصر کو قابو پانے کے لئے پاکستانی کامیابیوں کو سراہا

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس حملے اور خضدار اسکول بس دھماکے میں شہادتوں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

فریقین نے دہشت گردی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

انسداد دہشت گردی کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سمیت کثیر فریقی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور مذاکرات میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مستقل اور منظم روابط کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

پاکستان - امریکا

اسپشل سیکرٹری نبیل منیر اور قائم مقام کورآرڈینیٹر امریکی محکمہ گریگری ڈی لوگریفو نے مذاکارات کی مشترکہ صدارت کی۔

اس کے علاوہ مذاکرات میں پائیدار اور منظم روابط دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے کو ناگزیر قرار دے کر اس پر اتفاق کیا گیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More