Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کی معروف مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔

فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ کے دوران 340 پنچز لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیا جیوتی سرکار کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں 331 پنچز لگائے تھے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ نسیم کی ایک اور کامیابی کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے اسٹریچنگ کیٹیگری میں دو کرسیوں کے درمیان اسٹریچنگ کرتے ہوئے ایک منٹ 45 سیکنڈ تک اپنا توازن برقرار رکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

فاطمہ نسیم کے ان نئے ریکارڈز کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیے جانے والے ان کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

وہ پاکستان کے لیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔ فاطمہ نسیم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:8 − 7 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More