Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے

دبئی(نیوز پلس) ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More