Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، کوچز اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں ، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کہ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے میری اب جگہ نہیں بنتی پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باؤلر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے، میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکتا، یہ ٹرینڈ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے لیے فیئر ویل میچ کی پالیسی ہو، مجھے کوئی افسوس نہیں، میں نے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے 2023 کا ورلڈ کپ فوکس کیا ہوا تھا میں فیملی اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو خدا حافظ ، تھینک یو کہنے کا وقت آ گیا ہے شکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ۔

نگراں وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ میں وقار یونس ، عاقب جاوید ، محمد اکرم کا شکریہ انہوں نے میرے ساتھ بہت کام کیا محمد اکرم نے مجھے بہت سپورت کیا ہے لیگز کھیلوں گا کرکٹ نہیں چھوڑوں گا ، 2011 کے ورلڈ کپ نے میری زندگی بدل دالی ، انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر کے ساتھ مقابلہ نہیں شین واٹسن کے خلاف اسپیل یاد رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More