Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کا پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ

پاسپورٹ میں اب والد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا

اسلام آباد :(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے اور اس میں کئی نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس اہم پیشرفت کا مقصد نہ صرف پاسپورٹ کو زیادہ محفوظ بنانا ہے بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانا بھی ہے۔

نئی تبدیلیوں کے مطابق پاسپورٹ میں اب صرف والد کا نام ہی نہیں بلکہ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا، جو کہ ایک بڑی پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام خواتین کی شناخت اور ان کے کردار کو تسلیم کرنے کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہے۔پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن میں پاکستان کے صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی، جس سے پاسپورٹ ایک ثقافتی نمائندگی بھی حاصل کرے گا۔محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔فیچر کے علاوہ پاسپورٹ میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More