وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کے 49 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔