اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم کے استعفےٰ پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار۔ اسلام آباد میں حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیوں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس۔حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکرات بہت اچھے ماحول میں ہورہے ہیں، امید ہے بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کافی بہتر ڈسکشن ہوئی، کچھ تجاویز انہوں نے دیں، کچھ ہم نے دیں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابھی مذاکرات میں وقفہ ہے، ساڑھے 10 بجے حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیاں دوبارہ مذاکرات کریں گی۔رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک کی قیادت میں حکومت کے سینئر لوگ ہمارے پاس آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بہت اچھی بات ہوئی، انہوں نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے مذاکرات کے دوران اپوزیشن کے چاروں مطالبات تحریری صورت میں حکومتی ٹیم کے حوالے کردیے ہیں۔با خبرذرائع کے مطابق 4 نکاتی مطالبات میں وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ، نئے انتخابات، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ اور سویلین اداروں کی بالادستی شامل ہیں۔