اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے نیوز چینلز کو نواز شریف کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اسے نشر کی اجازت دیدی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر سے قبل ہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے۔
ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ نوازشریف جھوٹ بولیں گے اس لیے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے