پشاور (نیوز پلس)مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ماتحت ادارے سے بی آر ٹی کی شفاف تحقیقات کی توقع نہیں کی جا سکتی اپوزیشن بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔چار سدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ لاہور میں وکلا کی ہسپتال حملے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالم گلوچ پی ٹی آئی کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبعیت تاحال ناساز ہے صحت مند ہوتے ہی اپنے وطن واپس آئیں گے۔مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر کوئی سیاسی پابندی نہیں ہے۔ بی آر ٹی پشاور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امیر مقام نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیاکہوزیراعظم کی ماتحت ادارے سے بی آر ٹی کی شفاف انکوائری کی توقع نہیں کی جا سکتی تاہم اپوزیشن بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ آرمی چیف کی مدمت ملازمت کی توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امیر مقام نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا موقف پیش کرے گی۔