Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کی سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت

کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو شیڈول ہے

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو تاریخی کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دی ہے۔ کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو شیڈول ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور کوریڈورکا افتتاح اپنے ٹائم کے مطابق ہوگا، جیساکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے چند روزبعد ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر من موہن سنگھ کو شرکت کے لیے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو پہلے آل پارٹی گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی تاکہ پاکستان میں موجود کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کی تاریخی تقریب میں شرکت کی جاسکے۔امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ من موہن سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ جس کے بعد میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ من موہن سنگھ نے سرحد پار واقع کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی پاکستانی دعوت قبول کرلی ہے۔ تاہم بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم من موہن تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More