Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے۔وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اہم ملاقات کی ہے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے گفتگو میں کہا ہے کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے تاہم بظاہر اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا۔ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے۔ توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان اور غریبوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا۔ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ملاقات کے دوران بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی، بظاہر اہوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے، مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More