Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات کی

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے اور تعلقات میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے سینیٹر گراہم سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے اور تعلقات میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم نے سینیٹر لنڈسے گراہم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں بھارت کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف تعصب پسندانہ پالیسیوں کی جانب بھی امریکی سینیٹر کی توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن اورسلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نیافغانستان میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرنے پر پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔سینیٹر لنڈسے گراہم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون،دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور سرمایہ کاری کیلئے خواہش کا اظہارکیا۔امریکی سینیٹر نے ترقی کے حصول کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی مقاصدکیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل قدر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More