اسلام آ باد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے با وثوق ذرائع کے مطابق اہم سیکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا مدت ملازمت کی توسیع کے بعد آرمی چیف جنرل باجوہ کی یہ پہلی ملاقات ہے وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال یعنی فل ٹرم توسیع کردی ہے۔ توسیع دینے کا فیصلہ کشمیر کی صورتحال،ملک اور خطے میں جنرل باجوہ کی امن کاوشوں کے تناظر میں کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطے میں بھارتی عزائم،مشرقی سرحد، ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگی حکمت عملی پر مہارت رکھتے ہیں جبکہ دیرپا علاقائی امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل میں بھی کلیدی کردارکر رہے ہیں