Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

واضح ہے اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، انٹونی بلنکن

واضح ہے اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل فلسطین جاری کشدیگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

جاپان میں جی سیون اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرس میں کہا کہ ابھی یا جنگ کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہئے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کو پُرتشدد حملوں کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے، غزہ کی ناکہ بندی یا محاصرہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مغربی کنارے سے دہشت گردی کا کوئی خطرہ پیدا نہ ہو تنازع کے اخکتام پر عبوری حکومت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More