Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے میر پور آ زاد کشمیر میں زلزلے کے بعد ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری

رپورٹ کے مطابق اموات کی تعداد 40 جبکہ 732 افراد زخمی ہوئے

اسلام آباد(نیوز پلس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے میر پور آ زاد کشمیر میں زلزلے کے بعد ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد 40ہوگئی جبکہ 732 افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 135 گھروں کو شدید،319 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 4 پل بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں 719ٹینٹس، 2100 کمبل اور 2 ہزار راشن کے پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس دوران 4ڈاکٹرز اور 5پیرا میڈیکل اسٹاف کو پولی کلینک میں اسٹینڈ بائے رکھا گیا۔ پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں 100بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ 8 ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے 20ایمبولینسز،6ریسکیو وہیکلز اور 120ریسکیورز فراہم کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More