Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاؤگ کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاؤگ کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

 ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :(نمائندہ خصوصی)  پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر سگوالڈ ہاؤگ نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد، مسٹر سہیل اشرف سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعاون کے مختلف امکانات اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد کی بطور دارالحکومت پاکستان اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہر کو ایک جدید، خوبصورت، کھیلوں کے فروغ کا مرکز، سیاح دوست اور ماحول دوست دارالحکومت بنانے کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ناروے کے سفیر کو سی ڈی اے کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جن میں شہری ترقی، ماحولیاتی تحفظ، سیکٹرز کی ترقی، کھیلوں اور سیاحت کی سہولیات میں اضافہ اور ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کو جدید، ترقی یافتہ، بہتر شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ ماحول دوست مثالی دارالحکومت بنایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران شہری ترقی، شہر کی خوبصورتی میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور کھیلوں و سیاحت کے فروغ سمیت باہمی تعاون کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاؤگ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سی ڈی اے کی جانب سے کی جانے سے اسلام آباد کی ترقی کے لیے کی جانے والی  شاندار کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جو پاکستان اور ناروے کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات، خیرسگالی اور باہمی تعاون کے جذبے کی عکاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:10 + 2 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More