Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری، بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل

پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری، بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل

پاکستان نے بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا، پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے عطیہ کیے گئے قورنیہ کی کامیاب پیوندکاری کی گئی ہے۔

آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی میں پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 2 سپاہیوں میں قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر قورنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا تھا۔

30 سالہ سپاہی علی اللّٰہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔

دونوں سپاہی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنی بصارت سے محروم ہوئے تھے۔

دوسری جانب مرحومہ کی بیٹی زہرا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

زہرا مہدی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں 2 بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں،  والدہ کے عطیہ کردہ قورنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جوصدقہ جاریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایف آئی او کی جدید سرجری سے بصارت کی بحالی کا تاریخی کارنامہ قابلِ تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More