Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے، متھیرا

میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے، متھیرا

 اداکارہ متھیرا نے اپنے اکیلی ماں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں،میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔

ایک انٹرویومیں  متیھرا نے بتایا کہ وہ زندگی میں جن مسائل کا سامنا کر چکی ہیں اسے دہرانا پسند نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ جب وہ زمبابوے سے پاکستان آئیں تو انہیں صرف انگریزی آتی تھی، پڑھی لکھی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سیلز گرل نوکری شروع کی۔

بچوں کی پرورش میں اکیلی ماں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ انسان کا مضبوط ہونا بھی خطرناک ہے، آپ کے پاس دوسرا راستہ نہیں ہوتا، میں ہر انسان کے دکھ میں شریک ہوتی ہوں تاہم جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا، اسی وجہ سے میں خدا کے قریب ہونے کی کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے، میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، انہیں خواتین کے ماہواری کے بارے بھی معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے، وہ مجھے روتا اور نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔متھیرا نے کہاکہ بچوں پر زبردستی نہیں کرنی چاہیے، انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے، ان کے اندر احساس پیدا کریں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے اخراجات کہاں جارہے اور کہاں سے آرہے ہیں، کچھ والدین قرضہ لے لیتے ہیں لیکن بچوں سے خفیہ رکھتے ہیں، یہ غلط ہے، بچوں کو نہیں پتہ چلے گا کہ والدین کس درد سے گزر رہے ہیں، انہیں اصلیت بتانی چاہیے تاکہ ان کے اندر احساس پیدا ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کیے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی لیکن میں ہمیشہ بہتر انسان بننے کی کوشش کرتی ہوں، میں لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اس لیے کرتی ہوں کیونکہ جو اچھائی مجھے نہیں ملی وہ میں دوسروں کو دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی سرجریز، لِپ فلرز کے بارے میں کھلے عام اس لیے بات کرتی ہوں کیونکہ میں لڑکیوں کو صحیح طریقے بتانا چاہتی ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا ٹھیک ہے۔متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں وہ جنت میں جانے کے لیے کرتے ہیں، جنت اور جہنم بعد کی چیزیں ہیں، اپنے سامنے والے انسان کے چہرے میں خوشی لانے کے لیے کام کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک زمانے میں شدت سے محبت چاہتی تھیں، چونکہ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لیے جو موقع ملتا میں اسے جانے نہیں دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ دھوکے بھی کھائے، تب مجھے احساس ہوا کہ میں خود سے پیار نہیں میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے،

متھیرا نے انٹریو میں مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں اگر سوشل میڈیا پر نماز پڑھنے کی تصویر نہیں لگائیں گے تو ثوات نہیں ملے گا، مذہب بہت نجی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More