Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میری اور عائشہ عمر کی تصاویر فیس بک فرینڈ نے لیک کیں ۔ ماریہ واسطی

میں اور عائشہ عمر 12 سال قبل تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے گئیں تھیں

میری اور عائشہ عمر کی تصاویر فیس بک فرینڈ نے لیک کیں ۔ ماریہ واسطی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنی متنازع تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے بتایا کہ  وہ اور عائشہ عمر 12 سال قبل چھٹیاں منانے کی غرض سے تھائی لینڈ کے ایک ساحل سمندر پر کچھ تصاویر بنائیں تھیں اس وقت فیس بک پر پرائیویسی کے حوالے سے اتنی معلومات نہیں تھیں مدیگر تصاویر کی طرح یہ تصویر بھی عائشہ عمر کے اکاؤنٹ پر نجی البم میں محفوظ تھیں اور صرف فیس بک فرینڈز کو ہی ان تصاویر تک رسائی ممکن تھیں ان میں سے ہی کسی دوست نے وہ تصاویر لیک کر دی تھیں

مایہ واسطی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان باتوں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج بھی ہم پاکستانیوں کا مشغلہ ہے کہ کسی کی آڈیو لیک کر دیا تو کسی کی ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دینا۔ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے بھی بُرا لگا۔

 لباس کے حوالے سے  سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرا لباس میری مرضی۔

ماریہ واسطی نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں موازانہ نہیں ہونا چاہیے، بھارت میں کام کے مواقع زیادہ ہیں اور وہ فن کا احترام کرتے ہیں۔ان کے پاس مواقع زیادہ ہیں، وہ کام اور فن کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے زندگی اور کائنات کا حصہ سمجھتے ہیں، یہ زندگی سے الگ نہیں ، لیکن جو ہم دکھاتے ہیں؟ ، ہم اپنا معاشرہ دکھاتے ہیں جسے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی دکھاتے ہیں وہ حقیقت ہے ، پاکستان میں آنے والے لوگوں کے لیے مواقع نہیں ہیں، چاہے کچھ بھی ہو موازنہ کے لیے آپ کو ایک ہی سطح پر ہونا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More