مہوش حیات نے ہوٹل کے ہیلی پیڈ سے نئی ویڈیو شئیر کر دی
دوحہ (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے دوحہ میں واقع ایک مشہور ہوٹل کی چھت پر بنے ہیلی پیڈ پر اپنی بنائی ہوئی ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کر دی،
اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلندی کا احساس ہو رہا ہے یہ جگہ کتنی تازہ اور شفاف ہے ،
مہوش حیات کی ویڈیو پر ان کے مداح ان کے لباس اور خوبصورت انداز کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں،
واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی اس ویڈیو کو دس ہزار بار پسند کیا چکا ہے ۔