Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائے گا، ترک صدر

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائے گا، ترک صدر

مکہ مکرمہ:ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں برادر ممالک کیلئے کھلا ہے۔

سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پرترک صدررجب طیب ایردوان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پرخلوص دعوت پر ہم نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر ہم نے تینوں ممالک کے درمیان ایک "مشترکہ دفاعی معاہدے پردستخط کیے ۔

ترک صدر نےکہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا ۔یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے ، یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطےمیں امن،خوشحالی اوراستحکام کےخواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے ۔

ترک صدررجب طیب ایردوان نےمزید کہا کہ ترکیہ بات چیت اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات اور بحرانوں کو حل کرنے کیلئے اپنےاصولی مؤقف پر عزم کے ساتھ گامزن رہے گا۔اللہ تعالیٰ سےدعا گو ہوں کہ ہمارا یہ دورہ باہمی مشاورت اور آج طے پانےوالامعاہدہ ہمارے پورےخطے کیلئےخیر،برکت،امن اوراستحکام کا ذریعہ بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More