اسلام آباد(نیوز پلس) سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں، ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما ء سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آ باد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مدرسہ ریفارم نہیں کرانا چاہتے وہ مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں، ناموس رسالت پر عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں کر سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت کے نام پر چندہ اکٹھا کیا۔سینیٹرشبلی فراز کا مزید کہنا تھا ہمیں نظام میں غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو ٹیکنیکل خامیاں دور کرنی چاہیں۔