Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف سے نیب سے متعلق تاجروں کے کچھ تاثرات بلاجواز ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال

ٹیکس میں اضافے یا ڈالر اوپر جانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے ادارے سے متعلق تاجروں کے کچھ تحفظات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ معاشی بحران کا ذمہ دار صرف ایک ادارہ نہیں، بے لگام ہیں نہ مادرپدر آزاد، تنقید کی زد میں آئے تو خاموش رہنا مشکل ہو گا۔ بزنس کمیونٹی کا مورال نہیں گرنے دیں گے، صرف کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ تاجر برادری کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں، کاروباری طبقے نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کی جن میں نیب سے متعلق بھی تحفظات ظاہر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق تاجروں کے کچھ تاثرات بلاجواز ہیں، تاجر برادری کے کچھ تحفظات کی نفی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلا جواز تنقید کا جواب دینا ضروری ہے، نجی سیکٹر کردار ادا کرے تو بے روزگاری میں کمی آ سکتی ہے، ٹیکس میں اضافے یا ڈالر اوپر جانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More