اسلام آباد:(نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی تحریک کا مقصد مدرسہ اصلاحات کو روکنا اور سیاسی حیثیت کی بحالی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، مدارس کے بچوں کو استعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے۔اور فضل الرحمان بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔