Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک میں پانی کے بہا واور سیلابی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

ملک میں پانی کے بہا واور سیلابی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پنجاب کے27لاکھ اور سندھ کے16لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل  کر دیے گئے

اسلام آباد:  قدرتی آفات سے  نمٹنے کے قومی ادارے  این ڈی ایم اے کے  نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے دریاں میں بہا واور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ 

 دریائے چناب میں تریموں اور بالائی علاقوں بشمول مرالہ، خانکی اور قادرآباد میں بتدریج کمی کے ساتھ بہا نارمل ہے، دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر 3لاکھ8ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلابی ریلا موجود ہے، جنوب ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، علی پور، سیت پور، لیاقت پور، اوچ شریف اور احمد پور شرقی میں ابھی تک شدید سیلابی صورتحا ل دریائے راوی میں صورتحال نارمل ماسواے گنڈا سنگھ کے جہاں 1لاکھ8ہزارکیوسک کا ریلا موجود ہے، دریائے ستلج میں مجموعی طور پر صورتحال نارمل جبکہ سیلمانکی کے مقام پر 89ہزاراور ہیڈ اسلام پر 83ہزارکیوسک کابہا موجود قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور بہاولنگر میں سیلابی صورتحال میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب: سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری، 97 شہری جاں بحق

 دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر بہا معمول کے مطابق جبکہ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر سیلابی صورتحال موجود گڈو بیراج پر 6لاکھ 35ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب جبکہ سکھر بیراج پر 5لاکھ38ہزارکیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب کوٹری بیراج پر 2لاکھ78 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کی سیلابی صورتحا ل موجودحالیہ گڈو بیراج پر موجود سیلابی ریلا اگلے2سے3دن میں سکھر بیراج جبکہ24سے26ستمبر تک کوٹری بیراج پہنچے گا کوٹری بیراج پر ریلوں کی آمد کے بعد ممکنہ بہا4لاکھ سے 4لاکھ45ہزار کیوسک تک متوقع  وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے ۔

این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے ابھی تک پنجاب میں تقریبا27لاکھ اور سندھ میں تقریبا16لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے  ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلا کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں انخلا  کے بعد عارضی کمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔  ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More