Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل

محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل

کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں : ایشیاکپ2025: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کی غیر مناسب رویے پر شدید احتجاج کیا۔

انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔

نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے بالکل خلاف ہے اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیلنج تھا۔

بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل کو دیکھ کرشائقین کرکٹ بھی کافی مایوس ہوئے،کہا کہ سیاست کو ہمیشہ کھیل سے دور رکھنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More