Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

” مستقبل کا شہر "، شیو نگ آن، چینی جدیدیت کے ہمہ جہت ترقیاتی ماڈل کی شاندار مثال

سارہ افضل

تحریر: سارا افضل

 

” مستقبل کا شہر "، شیو نگ آن، چینی  جدیدیت کے ہمہ جہت ترقیاتی ماڈل کی شاندار مثال

چین نے یکم اپریل،۲۰۱۷  کو شیونگ آن نیو ایریا قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ ایک ہزار ۷۷۰ کلومیٹر پر محیط شیونگ آن نیو ایریا ،  صوبہ ہیبی کی رون چھینگ ، شیونگ شیئن  اوراین شن کاؤنٹیز میں پھیلا ہوا ہے۔ اس نئے علاقے کے قیام کا مقصد  ملک کے دارالحکومت بیجنگ پر سے اضافی انتظامی امور  کا بوجھ کم کرنا اور  بیجنگ – تیانجن – ہیبی خطے کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ چین کا سب سے کم عمر شہر ہے جسے ‘مستقبل کا شہر’ قرار دیا جاتا ہے اور یکم اپریل کو اس کی ساتویں سالگرہ منائی گئی ہے۔

اس شہر کو  آباد کرنے کا مقصد محض ایک  ” نیا شہر ” بنانا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اس علاقے کو ایک ایسے جدیدشہر کے طور  پر ترقی دینا ہےجو۲۰۳۵تک، گرین ، انٹیلیجنٹ ،قابلِ رہائش اورمسابقتی شہر بن چکا ہوگا۔ شیونگ آن نیو ایریا، چین کے ان منصوبوں میں سے ایک ہے جن پر جوش و خروش کے ساتھ دن رات کام جاری ہے۔ یہ ایک اعلی سطحی،ماحول دوست جدید شہر ہے جس کا انفراسٹکچر ہائیٹی کہے۔ ان سات برسوں میں شیونگ آن ،بہت تیزی کے ساتھ ایک”بلیوپرنٹ”سے”حقیقت”میںتبدیل ہو گیا ہے ۔ اس نئےعلاقے کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کرسکتا   کہ”خوابوں کےاس شہر”میں اس وقت  جو چیزیں موجود ہیں ان کی تعمیر چھ سال پہلے ، صفر سے شروع کی گئی تھی ۔سات سال پہلے کے بنجر نشیبی علاقوں اور خستہ حال دیہاتوں میں اب ۴ ہزار سےزائد  ، جدید سہولیات سے آراستہ بلند عمارات  ہیں ،۵۰۰کلومیٹر سےزیادہ ڈیجیٹل سڑکیں تمام سمتوں میں پھیلی ہوئی ہیں اور زیر زمین پائپ لائن سسٹم کی طوالت ۱۴۴کلومیٹر ہے۔ دارالحکومت بیجنگ اور ساحلی شہر تیانجن دونوں سے ۱۰۵ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع، شیونگ آن کے حوالے سے یہ توقع  بھی کی جا رہی ہے کہ یہ شینزین اسپیشل اکنامک زون اور شنگھائی پڈونگ نیو ایریا س کا ہم پلہ ہوگا ۔

گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پنگ نے اس  شہر کا دورہ کیا تو انہوں نے یہاں  "اہم مرحلہ وار نتائج” کو سراہتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کی تاکید کی جس میں جدت طرازی، اعلی سطح کی ڈیجیٹلائزیشن، کم کاربن کے فروغ  اور  ماحول دوست رہائش شامل ہیں۔ اب تک، شیونگ آن نیو ایریا نے۳۸۳کلیدی منصوبوں میں۶۷۱ اعشاریہ ۲ بلین یوآن (تقریبا۹۳بلین امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری مکمل کی ہے، جس میں۱۸۴مربع کلومیٹر کے ترقیاتی علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بڑےمنصوبےجیسےشیونگ آن-شانگ چیو ہائی اسپیڈریلوے،شیونگ آن –شن جوہائی اسپیڈریلوے،اوربیجنگ-شیونگ آن ایک سپریس وے آخری مراحل میں ہیں ۔ بیجنگ- شیونگ آن ہائی  سپیڈ  ریلوے مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے. گزشتہ سات سالوں میں شیونگ آن نیو ایریا نےبیجنگ کو اس کے” نان کیپٹل امور” سےچھٹک ارادلانےمیں اپنامضبوط کردار ادا کیا ہے۔ فی الحال، مرکزی حکومت کے زیر انتظام پہلے چار کاروباری اداروں کے لیے ہیڈکوارٹرز، جبکہ چار یونیورسٹیز کے پہلے گروپ اور بیجنگ سے منتقل ہونے والے ایک اسپتال کی تعمیراتی پیشرفت حتمی مراحل میں ہے. اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے زیرانتظام مختلف کاروباری اداروں کی طرف سے شیونگ آن نیو ایریا میں۲۰۰ےزائد ادارےقائم کیے گئے ہیں. مرکزی حکومت کی جانب سے خصوصی معاون پالیسیز  کے جامع پیکیج  کے نفاذ سے یہاں منتقل ہونے والے اداروں کی آباد کاری میں آسانی فراہم کی گئی ہے۔ بیجنگ سے منتقلی کے کام کے لیے۲۰۲۳ میں  مرکزی حکومت کے زیر انتظام کاروباری اداروں کی دوسری اور تیسری سطح کی ۵۲  ذیلی کمپنیز متعارف کروائی گئی ہیں ۔

گزشتہ سات سالوں میں شہری معاملات  میں بھی مسلسل بہتری دیکھی گئی ہے اور  معیار زندگی کو مزید باسہولت بنانے کا معیار بہتر ہوا ہے۔ نئے  جدید علاقوں میں ، "۱۵ منٹ کے  دائرے میں رہنے” کا تصور عام ہو چکا ہے ، پرائمری اور سیکنڈری اسکول رہائشی علاقوں کے قرب و جوار میں ہیں ، دکانیں، بزرگوں کی دیکھ بھال کے بہترین مراکز  ، نیز پارکنگ  کے مقامات  ، فٹ بال کے میدان اور پینے کے پانی کے مقامات ہر ایک رہائشی علاقے میں موجود  ہیں۔نیو ایریا میں تعمیرکردہ ہرعمارت کےلیے،متعلقہ بگ ڈیٹاکی معلومات،کلاؤڈپلیٹ فارم پر محفوظ ہوں گی اورہرسیکنڈمیں تیارکردہ معلومات کا ہر پیس سائنسی ماڈلنگ کے ذریعے جمع اور پراسیس کیا جائےگا، جس سے شہری آپریشنز کی کارکردگی میں بہت اضافہ ہو گا۔

شیونگ آن کو اگر جدت طرازی کا مرکز کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔  یہاں سب کچھ ڈیجیٹل ہے کیونکہ چین میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی پر مشتمل اعلی معیار کی ترقی میں تیزی آرہی ہے۔ یہاں پر اس کی ایک مثال بغیر ڈرائیور والی بسیں ہیں جوفی الحال آزمائشی مرحلے میں ہیں۔ نقل وحمل کے نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے یہ گاڑیاں نہ صرف ٹریفک لائٹس اور سڑک کے نشانات کو پہچانتی ہیں بلکہ رکاوٹوں کی صورت میں رفتار  کو بھی کم کر سکتی ہیں. شہر میں۱۵۳ کلومیٹرطویل "ڈیجیٹل سڑکیں” بھی ہیں جہاں ٹریفک لائٹس کےکھمبوں پر لگے سینسر، ٹریفک جام کو کم کرنے کے لیےگاڑیوں کی تعداد اور رفتار کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

شیونگ آن نیو ایریا کی ترقی چین کی جدیدیت کا تاریخی اہمیت کا حامل نمونہ ہے ۔ ایک نمونہ ہے اور بلاشبہ اس  نے مستقبل کے شہروں کی منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہ نہ صرف چین کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتا ہےبلکہیہدنیا کے سامنے  اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے کہ  چینی طرزِ جدیدیت خالصتامعاشی ترقی سے متاثرنہیں ہے، بلکہ ایک ہمہ جہت ترقیاتی ماڈل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More