مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، امریکہ
امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکہ اور پاکستان کے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ متکوز رہے گی،
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں اور پاک امریکہ ویمن سول کونسل سوسائٹی فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔