مردوں سے ایک بیوی سنبھالی نہیں جاتی تو چار شاردیاں کیا کریں گے: درفشاں سلیم
معروف وراسٹائل اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ مردوں کو زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن جو آج کل کے حالات ہیں مردوں سے ایک بیوی سنبھالی نہیں جاتی تو چار شادیاں کیا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار درفشاں سلیم نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں کیا۔
درفشاں سلیم نے مزید کہا کہ وہ بوائے فرینڈز بنانے پر یقین نہیں رکھتی میرا نہ تو کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کو ئی افئیر، میں براہ راست شادی کروں گی خواہش ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کیف کی طرح رومانس کئے بغیر شادی کروں۔