Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

محمد بن سلمان کا تمام ممالک سےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

محمد بن سلمان کا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

برِکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے، 1667ء کی تعین کردہ حد بندی کی بنیاد پر خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ پر حملے روکنے کے لئے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانی ہو گی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک بار پھر غزہ میں جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں ، تمام ممالک غزہ کی تباہ کن صورتحال کو سنجیدہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، دونوں فریق بات چیت کے تحت اس مسئلے کا حل نکالیں، غزہ میں حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے، سعودی عرب نے کشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکید کی تھی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے روکنے کے بدلے یرغمالیوں کی راہئی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More