Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

زیرو پلاسٹک مہم صرف ایک دن کی تقریب نہیں

پلاسٹک ان کی زندگیوں کیلئے کتنا خطرناک اور جان لیوا ہے۔ مہم کے دوران خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کو سمجھانا ہے کہ پلاسٹک فضائی آلودگی کی علاوہ کینسر سمیت دیگر مہلک امراض پیدا کرتا ہے

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے ماحولیات کے عالمی دن پرپلاسٹک اور آلودگی سے پاک پنجاب مہم کا آغاز پر بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں، دفاتر اور محکمہ ماحولیات (ای پی اے) کے زیر اہتمام زیرو پلاسٹک، زیرو آلودگی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد عوام کو بتانا اور سمجھانا ہے کہ پلاسٹک ان کی زندگیوں کیلئے کتنا خطرناک اور جان لیوا ہے۔ مہم کے دوران خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کو سمجھانا ہے کہ پلاسٹک فضائی آلودگی کی علاوہ کینسر سمیت دیگر مہلک امراض پیدا کرتا ہے۔ طلبا کو پلاسٹک کے متبادل کپڑے کے تھیلے اور کاغذ کی اشیا استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے افسران نے آگاہی دی کہ سرکاری و نجی دفاتر سمیت پلاسٹک کے تھیلوں کا عمومی استعمال نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ماحولیات کے عالمی دن کے دن پر شجرکاری کی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ماحول دوست فورس بنیں۔ ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے، یہ ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ زیرو پلاسٹک مہم صرف ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ ہمیں اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More