Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لکی مروت میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید،2دہشتگردہلاک

لکی مروت میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید،2دہشتگردہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،اسلحہ،گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد،آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے  تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک اور بہادری سے لڑتے ہوئے2جوان  شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا،فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد آفتاب عرف ملنگ،مسعودشاہ ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان(سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین)شہید ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان سیاسلحہ،گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More