Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ، فرانس ، آسٹریلیا ، بیلجئیم اور ،مالٹا بھی اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کر لریں گے

یورپی ملک لکسمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہونے واکے اجللاس میں وہ بھی دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان لکسمبرگ کے وزیراعظم لُک فریڈن نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران حالات شدید بگڑ چکے ہیں، قحط، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان حالات میں یورپی ممالک کے پاس فوری اور پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں فلسطین کے دو ریاستی کے حل کے لیے سرگرمیاں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

وزیراعظم لکسمبرگ  لُک فریڈن کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں غزہ میں  زمینی حالات شدید بگڑ چکے ہیں، دنیا بھر میں دو ریاستی حل کے حق میں نئی تحریک ابھر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لکسمبرگ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوگا۔

البتہ وزیراعظم لُک فریڈن اور وزیرِ خارجہ  نے پارلیمانی کمیشن کو بتایا کہ حتمی فیصلہ فرانس، بیلجیئم اور دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد سامنے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن نے پہلی بار اسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

واضح رہے کہ  حالیہ دنوں میں لکسمبرگ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا فیصلہ کرنے والا پہلا ملک نہیں ہے۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتہاپسند حکومت نے دھمکی دی کہ اگر ایسا ہوا تو وہ مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں کو ضم کر لے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More