Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے: وہاب ریاض

قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے: وہاب ریاض

سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کا بطور چیف سلیکڑ اعلان کر دیا ہے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ سے اجازت لے لی ہے تاہم مشیر کھیل پنجاب کا عہدہ بھی برقار رہے گا۔

وہاب ریاض کی پہلی اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذکاء اشرف نے اس ذمہ داری کےلیے ان پر اعتماد کیا، کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے اور وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک چیلنج ہے، آسٹریلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس محمد حفیظ کی شکل میں اچھا ٹیم ڈائریکٹر موجود ہے اور ہم مل کر پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے لئے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More