Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فرانس میں فسادات کو اسلام پسندی اور تارکین وطن سے جوڑنے کی مہم، امریکی و اسرائیلی روابط رکھنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب

فرانس میں فسادات کو اسلام پسندی اور تارکین وطن سے جوڑنے کی مہم، امریکی و اسرائیلی روابط رکھنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب

اندرونی رپورٹس میں اسرائیل، امریکا اور روس سے منسلک آن لائن نیٹ ورکس کی نشاندہی کی گئی

فرانسیسی وزارت خارجہ اور یورپی یونین کی اندرونی رپورٹس میں انکشاف؛ بیرونی نیٹ ورکس نے ہجرت، بنیاد پرستی اور حکومتی ناکامی کو فسادات سے جوڑنے کی کوشش کی، روئٹرز

پیرس:  ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہعنے والی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات کے دوران اسرائیل اور امریکی ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی تحریک ’میگا‘ (MAGA) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور مخالفانہ بیانیے کو فروغ دیا، جس میں ملک میں ہونے والی بدامنی کو بنیاد پرست اسلام پسندی اور غیر ملکی تارکین وطن سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی ایک اندرونی جائزہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے، جسے روئٹرز نے دیکھا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ان اکاؤنٹس نے فرانس کی داخلی صورتحال کو مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب یورپی یونین کی ایک علیحدہ اندرونی جائزہ رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ روس سے منسلک ایک خفیہ نیٹ ورک نے فرانس میں گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ اس نیٹ ورک نے سوشل میڈیا کے ذریعے بدامنی کا ذمہ دار بے قابو امیگریشن کو ٹھہرانے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ فرانسیسی حکومت حالات پر قابو کھو چکی ہے۔

یورپی ڈس انفارمیشن ماہرین کے تجزیے کے مطابق دونوں رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی عناصر فرانس کی داخلی سیاسی اور سماجی بے چینی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے بیانیوں کا فروغ نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ داخلی انتشار اور سیاسی تقسیم میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔ تاہم رپورٹس میں سامنے آنے والے الزامات بیرونی نیٹ ورکس کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں اور ان کی مکمل آزادانہ تصدیق کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:4 × 3 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More