Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عقیل حسین کی پاکستان سپرلیگ 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک

عقیل حسین کی پاکستان سپرلیگ 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل سیزن 9 کی پہلی ہیٹرک کر دی،

 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف ایونٹ کے اہم میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔

عقیل حسین نے اس میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سمیت عامر جمال، مہران ممتاز اور لیک ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر عقیل حیسن نے میچ  میں 4 اوورز کرائے اور 23 رنز کے دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More