بغداد (نیوز پلس)عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہرے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق تازہ ترین صورتحال کے مطابق بغداد میں مظاہرین کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں السینک پُل کے قریب واقع عمار ت میں حکومت مخالف مظاہرین کئی ہفتوں سے مقیم تھے، مسلح افراد نے مظاہرین کے کیمپ پر جمعہ کی رات کو حملہ کیا، مسلح افراد نے مظاہرین کو عمارت خالی کرنے کا کہا لیکن انکار پر پک اپ ٹرک میں سوار مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بول دیا جس نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ مسلح افراد کا تعلق کسی سیاسی یا ملیشیا گروپ سے ہے ادھر پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔