عالمی مقابلہ حسن میں "مسز ورلڈ” کا تاج بھارتی حسینہ سرگم کوشل کے سر سج گیا
امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ مقابلہ حسن میں بھارتی خاتون سرگم کوشل نے مسز ورلڈ 2022ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ یہ مقابلہ حسن دنیا کا واحد مقبالہ حسن ہے کہ جس میں حسین ترین شادہ شدہ خاتون شرکت کرتی ہیں ،اس مقابلہ حسن کا انعقاد 1984 ء سے ہو رہا ہے اس مقابلہ حسن کا پہلے نام مسز امریکہ تھا اس نام کو تبدیل کر کے مسز وومن دی ورلڈ رکھا گیا تاہم 1988 ء میں اسے مسز ورلڈ کا نام دیا گیا ہے ،
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلۂ حسن میں 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خواتین نے شرکت کی اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022ء قرار دیا گیا۔
سرگم کوشل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق ان کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیے ہیں، انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018ء میں شادی کی تھی۔
سرگم کوشل سے قبل بھارت ہی کی ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے 2001 ء میں یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے
ایوارڈ جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان ،سابق مسز ورلڈ ڈاکٹر ادیتی گوتریکر،وویک اوبرائے اور محمد اظہرالدین بھی شامل تھے۔