اسلام آ باد (نیوز پلس)صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن، محبت، برداشت اور ہم آہنگی کے پیغام کاعکاس ہے۔ کرسمس تہوار کے موقع پر صدر اور اعظم نے اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اقلیتوں سمیت ملک کے تمام شہریوں کیلئے یکساں مواقع پر یقین رکھتی ہے، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل قدر ہیں۔