صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات پر حبیب بینک نے پی ایچ ایف کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کی ہدایات پر حبیب بینک نے پی ایچ ایف کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ ایف کے اکاونٹس آپریشنز کو منجمند کرنے ہدایت غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر پی ایچ ایف اکاؤنٹس کے استعمال سے روکنے کے لئے کی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے حبیب بینک کو جاری کئے گئے ہدائتی مراسلہ میں صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ ایف اکاونٹس آپریشنز کو منجمند کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاحال اکاؤنٹس آپریشن کو منجمد کردیا جائے تاوقت کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نئے آفیشل دستخط بینک کو نہ بھجوادیں۔حبیب بینک نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ایچ ایف اکاؤنٹس آپریشنز کو وقتی طور پر منجند کردیائے۔